Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کی آمدنی میں 46 اور مسافروں میں 26 فیصد اضافہ

فلائی ناس 70 سے زیادہ ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلا رہی ہے ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی فلائی ناس نے سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران آمدنی میں 46 فیصد اور مسافروں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کرایا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فلائی ناس کے طیاروں کی نشستوں میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ طیاروں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے۔ 
فلائی ناس کے ایگزیکٹیو چیئرمین بندر المھنا نے کہا کہ رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران فضائی کمپنی کی کارکردگی پرفخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پورے سال اسی انداز سے کام کیا جائے گا اور باقی اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ نئے پارٹنرز بنائے جائیں گے اور آپریشنل استعداد بڑھائی جائے گی۔‘
فلائی ناس کے ایگزیکٹیو چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’سکائی ٹراکس آرگنائزیشن کے تحت فلائی ناس اپنے کارکنان کی محنت سے دنیا کی 5 بڑی کمرشل فضائی کمپنیوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔‘
فلائی ناس 70 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی ایئرپورٹٹس کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔ ہفتے میں 1500 سے زیادہ پروازیں چلتی ہیں۔
فضائی کمپنی 2007 میں قائم ہوئی تھی۔ اب تک 60 ملین سے زیادہ افراد کو سفر کی سہولت دے چکی ہے۔ 165 ملکی اور بین الاقوامی ہوائی اڈوں تک رسائی کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ 

شیئر: