سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ’ ایک سال کے دوران پرائیویٹ کمپنیوں و اداروں کے خلاف سعودی عدالتوں میں 28 ہزار 270 کیسز رجسٹر ہوئے ہیں‘۔
الاقتصادیہ کے مطابق یومیہ 78 کیسز کا اوسط رہا۔ ان میں 39.8 فیصد کیسز ریاض کمرشل کورٹ میں آئے۔ کل کیسز کی تعداد 11249 رہی۔
جدہ کمرشل کورٹ میں 6685، دمام کمرشل کورٹ میں 5241 ، مکہ مکرمہ میں 1329 اور مدینہ منورہ میں1236 کیسز رجسٹر ہوئے۔ ان کیسز میں زیادہ تر مالیاتی تنازعات ہیں۔