القریات .... طریف القریات روڈ پر گاڑی اور ٹرک میں ٹکر پر 3افراد پر مشتمل سعودی خاندان جاں بحق ہوگیا۔ شمالی حدود ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان مساعد العنزی نے عاجل ویب سائٹ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی خاندان ، ماں باپ اور ایک بچے پر مشتمل تھا۔ ٹرک نے عقب سے کار کو ٹکر ماری جس پر تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ نعشیں طریف جنرل اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کردی گئیں۔