ہوائی ..... ہوائی کے ایک علاقے میں اب سے ڈھائی ارب سال قبل جو آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا تھا اس سے نکلنے والا لاوا عالمی تاریخ کا سب سے گرم لاوا قرار دیدیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تحقیق کرنے والے ماہرین طبقات الارض کا کہناہے کہ مختلف شواہد کی بناءپر وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس لاوے کی گرمی1600ڈگری سیلسیئس تھی۔ یہ ریکارڈ خاص قسم کے زلزلہ پیما آلے کوماٹائیٹس کی مدد سے مرتب کیا گیا ہے۔ یہ آلہ آتش فشانی فشار کی پیمائش اور اسکی حدت کا اندازہ بھی لگاتا ہے۔ ماہرین کایہ بھی کہناہے کہ اس فشار کی باقیات کا آخری فشار اب سے 9کروڑ سال قبل ظہور پذیر ہوا اور وہ اب بھی زندہ آتش فشانی آثار میں شامل کیا جاسکتا ہے۔سائنسدانوں کا کہناہے کہ انہیں جو شواہد ملے ہیں وہ زمین کی اندرونی تہوں میں ہونے والے تھرمل ارتقائی عمل کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔گرم ترین فشار کے بعد اس آتش فشاں پہاڑ اور اس کے آس پاس موجود دوسرے آتش فشار پہاڑوں سے بھی فشار کا عمل جاری رہا مگر اس کی شدت نسبتاً بہت کم تھی اور اسی اعتبار سے گرمی بھی زیادہ نہیں تھی۔ یہ تحقیقی رپورٹ ورجینیا یونیورسٹی کے جیو سائنس ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسٹیفن ایبان گیزل کی نگرانی میں مرتب ہوئی۔