پاکستان دنیا کا ’سب سے سستا ملک‘، مہنگا کون سا؟
جمعرات 27 جولائی 2023 13:05
پاکستان دنیا بھر میں رہنے کے اعتبار سے سب سے سستا ملک قرار پایا ہے جبکہ سب سے مہنگے ممالک میں سوئٹزرلینڈ کا فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
ٹوئٹر پر ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے دنیا کے سب سے سستے اور مہنگے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں سب سستا ملک پاکستان کو قرار دیا گیا ہے۔
اگر پہلے دس سستے ممالک کی فہرست دیکھیں تو اس میں پہلے نمبر پر پاکستان، دوسرے پر مصر، تیسرے پر انڈیا، چوتھے پر کولمبیا، پانچویں پر لیبیا، چھٹے پر نیپال، ساتویں نمبر پر سری لنکا، آٹھویں نمبر پر یوکرین، نویں پر کرغستان اور دسویں پر ملک شامل کا نمبر ہے۔
اگر دنیا کے مہنگے ممالک کی بات کی جائے اُن میں یورپی ملک سوئٹزرلینڈ سمیت اسرائیل، ناروے، سنگاپور، ڈنمارک کا نام فہرست میں شامل ہے۔
اگر رہن سہن کے حساب سے دنیا کے مہنگے ممالک کی فہرست کو دیکھا جائے تو اس میں پہلے نمبر پر سوئٹزرلینڈ، دوسرے پر ناروے، تیسرے پر سنگاپور، چوتھے پر ڈنمارک، پانچویں پر اسرائیل، چھٹے پر آسٹریلیا، ساتویں پر امریکہ، آٹھویں پر جنوبی کوریا، نویں پر فرانس اور اور دسویں پر نیدرلینڈز شامل ہیں۔