کنگ سلمان مرکز کی پاکستان اور سوڈان میں خوراک کی تقسیم
جمعرات 27 جولائی 2023 19:30
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے گذشتہ روز بدھ کو پاکستان اور سوڈان میں خوراک کی مزید امداد تقسیم کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے855 فوڈ باسکٹ فراہم کی گئی ہیں جس سے تقریباً چھ ہزار افراد مستفید ہوئے۔
پاکستان میں کنگ سلمان امدادی مرکز کا یہ پروگرام دیگر امدادی منصوبوں کا حصہ ہے جس میں ضرورتمند افراد کے لیے خوراک کی ترسیل اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔
دوسری جانب کنگ سلمان امدادی مرکز نے افریقی ملک سوڈان میں بھی امداد کے طور پر 763 افراد کے لیے ساڑھے آٹھ ٹن اشیائے خورد تقسیم کی ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان امدادی مرکز کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کے لیے یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔