Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ حادثے پر امریکہ، بحرین اور عرب پارلیمنٹ کا مملکت سے اظہار تعزیت

امریکہ نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ (فوٹو عاجل)
امریکہ نے سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کے گرنے پر عملے کی ہلاکت پر سعودی عرب سے اظہار تعزیت کردیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق امریکی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’تربیتی مہم کے دوران ایف 15 ایس اے سعودی لڑاکا طیارے کے گرنے اور اس کے عملے کی ہلاکت کی خبر سن کر بے حد افسوس میں ہیں۔ ہم اس درد ناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں اور احباب سے دلی تعزیت کرتے ہیں‘۔
دوسری جانب ایس پی اے کے مطابق عرب پارلیمنٹ نے لڑاکا طیارے کے گرنے اور اس کے عملے کی ہلاکت پر سعودی عرب، شاہ سلمان، حکومت اور عوام سے دلی رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔
سپیکر عادل المسومی نے اس واقعہ پر عرب پارلیمنٹ کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
دریں اثنا بحرینی دفتر خارجہ نے بھی لڑاکا طیارے کے حادثے اور اس کے عملے کی ہلاکت پر سعودی عرب، عملے کے رشتہ داروں اور احباب سے رنج و ملال اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ بدھ کو کنگ خالد ایئر بیس خمیس مشیط کے ماتحت تربیتی زون میں ٹریننگ کے دوران  سعودی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور اس کا عملہ ہلاک ہوگیا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: