Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:مکانات کے کرایوں میں 4فیصد کمی

 
ریاض .... جے ایل ایل گروپ نے تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ریاض ریجن میں بنگلوں اور مکانات کے کرائے 4فیصد کم ہوگئے۔ بنگلوں اور مکانات کی طلب میں 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔20ہزار نئے مکانات تیار ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر سال رواں کی گزشتہ سہ ماہی کے دوران ریاض میں مکانات کی مجموعی تعداد 1.17ملین تک پہنچ چکی ہے۔ 2017ءکے اختتام تک یہ تعداد 1.19ملین ہوجائیگی۔

شیئر: