Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلتوں اور ٹھاکروں میں جھڑپ ایک ہلاک، مکانات نذرآتش

میرٹھ۔۔۔۔۔۔یوپی میں دلتوں اور ٹھاکروں کے درمیان ایک بارپھر ضلع سہارنپور کے گاؤں شبیر پور میں تصادم ہوا۔ ایک شخص ہلاک جبکہ مکانات نذرآتش کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مایاوتی کے جلسے سے واپس آنے والے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک اور اس کے دوست کو زخمی کردیاگیا۔ یہ دونوں دلت تھے۔ اس حملے کے بعد ٹھاکروں کے متعددمکانات جلا دیئے گئے۔ دلتوں نے گاؤں میں ’’بھیم آرمی‘‘کے نام سے اپنی تنظیم قائم کررکھی ہے۔ متعدد زخمیوں کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ صحافی جب واقعہ کی رپورٹنگ کیلئے وہاں پہنچے تو انہیں بھی مارا پیٹا گیا جبکہ کیمرے توڑ دیئے گئے یاچھین لئے گئے۔ حالیہ ہفتوں میں سہارنپورمیں دلتوں اور ٹھاکروں میں کئی مرتبہ جھڑپیں ہوچکی ہیں جس کے نتیجے میں دلتوں نے بھیم آرمی کے نام سے اپنی تنظیم قائم کی۔

شیئر: