پاکستانی پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے توشہ خانہ مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن بل 2023 منظور کر لیا ہے۔ جس کے تحت فوجی افسران اور اعلیٰ عدلیہ کے افسران بھی بیرون ملک سے ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
بل کے تحت صدرمملکت وزیراعظم، اعلیٰ عدلیہ اور فوجی ملازمین سمیت تمام اداروں وعوامی عہدیداروں پر توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔
اتوار جو سینیٹ کا غیر معمولی اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر مملکت امور قانون سینیٹر شہادت اعوان نے بل پیش کیا۔ توشہ خانہ مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن بل میں ایک شق کا اضافہ کیا گیا ہے۔ توشہ خانہ کے تحائف سے حاصل ہونے والا پیسہ الگ اکاونٹ میں رکھا جائے گا جبکہ نیلامی سے ملنے والی رقم دور دروز علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔
بل کے تحت صدر مملکت، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ و کابینہ اراکین، اعلیٰ عدلیہ، اور فوجی افسران سمیت تمام عوامی عہدیداروں پر توشہ خانہ سے تحائف وصولی پر پابندی ہو گی۔ عوامی عہدے دار ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر دیNode ID: 782641