احمد آباد۔۔۔۔۔اطلاعات کے قانون کے حق کے تحت ایک وکیل نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیاکہ اسے سیشن کورٹ کے ایک جج کی آئی کیو کے بارے میں تفصیلات بتائی جائیں۔یہ وکیل عدالت میں جج کے رویے اور سماعت کے طریقہ کار کے بارے میں ناراض تھا۔ اس نے عدالت کے رجسٹرار سے اور پرنسپل سیشن جج سے درخواست کی کہ وہ جج کے آئی کیو کے بارے میں اطلاع دیں۔آیا اس کا آئی کیو ’’صفر‘‘ہے یا منفی۔اس نے درخواست میں یہ سوال بھی کیا کہ اس جج نے مقابلے کے امتحان میں شرکت کی ہے جہاں ججوں کی ذہانت جانچی جاتی ہے۔انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا گجرات ہائیکورٹ نے اس کی ذہنی سطح کے بارے میں طبی معائنہ بھی کروایا ہو۔