Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہنگا سامان فروخت کرنے پر پانچ ہزار سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا

وزارت بلدیات نے خلاف ورزیوں پر سزاؤں کا چارٹ جاری کیا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور بھی وزارت تجارت  کے ساتھ  قیمتوں پر کنٹرول کےلیے کارروائی کرے گی۔ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے بلدیاتی خلاف ورزیوں پر سزاؤں کا چارٹ جاری کیا ہے۔
وزارت تجارت کی طرف سے مقرر کردہ اشیا کی قیمت سے زیادہ سامان مہنگا فروخت کرنے کی صورت میں پانچ ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ 
وزارت بلدیات و دیہی امور ایک اور خلاف ورزی اور اس کی سزا مقرر کیے ہوئے ہے۔ اشیا کی موجودگی کے باجود اسے فروخت کرنے سے انکار پر دوسو سے ایک ہزار ریال تک جرمانہ ہے۔ 
سامان کی خریداری پر بل دینے سے انکار بھی خلاف ورزی میں شامل ہے۔ اس پر ایک ہزار سے دو سو ریال تک جرمانہ ہوگا۔
وزارت نے سامان پر قیمت کا سٹیکر نہ لگانے کو بھی خلاف ورزیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اس پر بھی زمرہ بندی کے تحت جرمانہ ہوگا۔ 

شیئر: