Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے وی آئی فون اور فیکٹری اَن لاکڈ آئی فون میں کیا فرق ہے؟

اگر آپ آئی فون لینے کا شوق رکھتے ہیں تو آپ کو یہ جاننا ضروری ہے کہ آئی فون کو اَن لاک کرنے کے مختلف طریقہ کار کون سے ہیں۔
ویب سائٹ ایم کے ایس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے نے اسی سلسلے میں اپنے بلاگ میں آئی فون کے شوقین افراد کو دو طریقوں سے اَن لاک ہونے والی آئی فونز کے بارے میں بتایا ہے۔
آئی فونز کو جے وی اور فیکٹری اَن لاکڈ کے دو طریقوں سے اَن لاک کیا جا سکتا ہے۔

جے وی آئی فون کون سے ہوتے ہیں؟

جے وی آئی فون کو ایک مخصوص نیٹ ورک پرووائیڈر کے ذریعے کسی تیسرے سوفٹ ویئر سے اَن لاک کیا جاتا ہے۔
اس طریقے سے آئی فون کی جانب سے فون سیٹ اَن لاک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی اور جس سوفٹ ویئر سے آئی فون کو اَن لاک کیا جاتا ہے اُس سے فون میں مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے یا پھر آئی فون خراب ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جے وی سِم سے ان لاک ہونے والے آئی فونز ایپل کی سوفٹ ویئر اپڈیٹس حاصل نہیں کر سکتے اور فون میں کئی فیچرز بھی جے وی اَن لاکنگ کے بعد غیر فعال ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ آئی فون خریدتے وقت یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا فون جے وی اَن لاک ہے یا نہیں تو اسے جاننے کے کچھ طریقہ کار ہیں جیسا کہ جے وی آئی فون کسی ایک نیٹ ورک پرووائیڈر کی سِم نہیں چلائے گا یا پھر اس سے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا چلانے میں دشواری پیش آئے گی۔

فیکٹری اَن لاکڈ آئی فون کسے کہتے ہیں؟

جے وی اَن لاکڈ آئی فونز کے مقابلے فیکٹری اَن لاکڈ آئی فونز وہ آئی فونز ہوتے ہیں جو آفیشل طور پر فون مینو فیچرز یا پھر سروس پرووائیڈر کی جانب سے اَن لاک کیے جاتے ہیں۔ جب آپ فیکٹری اَن لاکڈ آئی فون خریدتے ہیں تو آپ اُس پر کوئی بھی سروس پرووائیڈر کی سِم چلا سکتے ہیں۔
اس اَن لاکنگ کی مکمل اجازت دی جاتی ہے اور اِس میں کوئی بھی بڑا خطرہ نہیں ہوتا۔ فیکٹری اَن لاکڈ فونز کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس پر سوفٹ ویئر اپڈیٹس آتی رہتی ہیں اور صارفین کو آئی فون کے تمام فیچرز تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور وہ فیچرز صارفین کے لیے فعال رہتے ہیں۔

شیئر: