انڈیا کی ریاست ہریانہ میں جاری ہندو مسلم فسادات پر بالی وُڈ کے اداکار دھرمندر اور سونو سود بھی بول پڑے ہیں۔
لیجنڈری اداکار دھرمندر نے ہریانہ کے ضلع نوح اور گروگرام (گڑگاؤں) میں جاری مذہبی فسادات پر اپنی ٹویٹ میں تشویش کا اظہار کیا، جبکہ سونو سود نے ایک شعر کے ذریعے عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل کی۔
دھرمندر بدھ کے روز اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’یہ قہر، کیوں، کس لیے؟ بخش دے مالک اب تو بخش دے، اب برداشت نہیں ہوتا۔‘
Ye qahar…. kiyon….kis liye ? Bakhsh de Maalik …ab ….. to bakhsh de….. ab bardaasht nahin hota . pic.twitter.com/NXnXLAKffN
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) August 2, 2023
انہوں نے امن و بھائی چارے کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے اپنی دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ ’اپنے وطن میں، تیری دنیا میں، مجھے امن، سکون، بھائی چارا چاہیے۔‘
Apne watan mein Teri duniyan mein mujhe aman skoon bhaichara chahiye .
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) August 2, 2023
دوسری جانب سونو سود نے اپنی ٹویٹ میں ہندی میں شعر لکھا جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے۔
’نہ کسی کا گھر جلاؤ،
نہ کسی کی دکان جلاؤ،
انسانیت صرف مر رہی تھی،
انسان دیکھ رہے تھے۔‘
ना किसी का घर जला,
ना किसी की दुकान,
बस जल रही थी इंसानियत,
देख रहा इंसान।— sonu sood (@SonuSood) August 2, 2023