صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کے خوب صورت سیاحتی مقام ’سکائی لینڈ‘ پر گذشتہ 60 برس سے ملکیت کا تنازع چل رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک 50 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
ضلع اپر دیر قدرتی حسن میں اپنی مثال آپ ہے۔ دیر بالا کے سیاحتی مقامات پر سال بھر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
ان پُرفضا مقامات میں تحصیل واڑی کا خوب صورت علاقہ سکائی لینڈ بھی شامل ہے جو سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
مزید پڑھیں
-
بدامنی کے بعد کیا اب سوات سیاحت کے لیے محفوظ مقام ہے؟Node ID: 767391