سعودی عرب کے قصیم ریجن کی کمشنری الرس میں سیکیورٹی فورس نے فوجداری جرائم کے ارتکاب پر دو مقیم غیرملکیوں کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق الرس پولیس کا کہنا ہے کہ’ ایک پاکستانی شہری کو ڈرائیونگ لائسنس اور سرکاری جعلی دستاویزات تیار کرنے اور انہیں فروخت کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا‘۔
الرس پولیس کا کہنا ہے کہ’ ایک اور مقیم غیرملکی کو گرفتار کیا گیا جو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا‘۔
’غیرملکی ڈیوٹی سے مفرور تھا اور اس کے پاس جعلی اقامہ تھا۔ اسے جعلی اقامے تیار کرنے والے فلیٹ سے جسے ٹھکانے کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا پکڑا گیا‘۔
الرس پولیس کا کہنا ہے کہ’ دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔