غریب اور نادار افراد کےلئے سحری اور افطاری کا اہتمام کریں تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل کی جا سکے
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) معروف پاکستانی تاجر چوہدری فریاد احمد کی جانب سے امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ اس رحمت اور برکتوں بھرے مہینے کی رحمتوں کو سمیٹنے کیلئے روزے لازمی رکھیں۔غریب اور نادار افراد کےلئے سحری اور افطاری کا اہتمام کریں تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل کی جا سکے۔ ظہرانے میں مولانا علی محمد ابو تراب ،مولانا عبدالمالک مجاہد،راشد محمود بٹ، تصدق گیلانی، چوہدری مبین، ڈاکٹر سعید احمد وینس، نصیر احمد، وقار نسیم وامق،چوہدری سجاد،فیض ابوطیب، ریاض راٹھور، چوہدری بشیر احمد اور دیگر بھی شامل تھے، تمام افراد نے چوہدری فریاد کا پرتکلف ظہرانہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔