بازوں کی نیلامی، پہلے دن ایک لاکھ ریال کا کاروبار
’دنیا بھر سے اعلی نسل کے باز اب ہمیں سعودی عرب میں میسر ہوگئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
فالکن کلب کے تحت ریاض میں منعقد ہونے والے باز میلے کے پہلے دن ایک لاکھ ریال سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق باز پالنے کا شوق رکھنے والے سعودی تاجر ارمیزان الدوسری نے تین باز خریدے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دنیا کے بہترین باز خریدنے کے لیے اب کہیں جانے کی ضرورت نہیں رہی‘۔
’دنیا بھر سے اعلی نسل کے باز اب ہمیں سعودی عرب میں میسر ہوگئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم فالکن کلب کے شکر گزار ہیں جو اس ثقافتی کھیل اور راویتی شوق کو پروان چڑھا رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ سال فالکن میلے میں شریک ہوتے ہیں اور بازوں کے مقابلے میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’نئے خریدے گئے بازوں کی تربیت کی جائے گی تاکہ آئندہ سال انہیں مقابلے میں شریک کروایا جاسکے‘۔