Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال 15 لاکھ حاجیوں کو سفری سہولت فراہم کی گئی

’حاجیوں کی آمد اور روانگی کے لیے 102 فضائی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ امسال حج موسم کے دوران سعودی ہوائی اڈوں کے ذریعہ 15 لاکھ سے زیادہ حاجیوں کو سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حاجیوں کی آمد اور روانگی کے لیے کم و بیش 3.2 ملین سیٹیں فراہم ہوئی ہیں۔
’حاجیوں کی آمد اور روانگی کے لیے بھر سے 102 فضائی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ سال 2022 کے مقابلے میں سال رواں 2023 میں حاجیوں کی شرح میں 86 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ حج پروازیں انڈونیشیا سے آئی ہیں ، دوسرے نمبر پر انڈیا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر پاکستان ہے‘۔
’امسال روٹ مکہ کے تحت حاجیوں کو سامان کے بغیر سفر کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ ان کا سامان ان کی رہائش گاہ پر پہنچادیا گیا‘۔
’روٹ مکہ کی سہولت سے 6 لاکھ 80 ہزار حاجیوں نے فائدہ اٹھایا ہے جس کے تحت 11 لاکھ 48 ہزار بیگ منتقل کئے گئے ہیں‘۔

شیئر: