Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں الحزام سٹریٹ تارکین وطن میں مقبول کیوں ہے؟

سعودی عرب کے گلوکار طلال مداح اور محمد عبدہ نے یہاں کنسرٹ کیا تھا (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں سمر سیزن 2023 کے دوران عسیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ’الحزام‘ سٹریٹ تارکین وطن میں مقبول ہورہی ہے۔ 
الاخباریہ چینل نے الحزام سٹریٹ کے حوالے سے رپورٹ  دی ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ یہ سٹریٹ 12.5 کلو میٹر طویل ہے۔
یہاں ریستوران قہوہ خانے اور سیاحت کے حوالے سے سرگرمیاں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ 
 رپورٹ میں بتایا گیا  کہ الحزام سٹریٹ پر رنگا رنگ پروگرام سیاحوں کی دلچسپی کا محور بنے ہوئے ہیں۔ روزانہ شام چھ بجے سے رات کے آخری پہر تک گاڑیوں کی لائن لگی رہتی ہے۔ 
عسیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سمر سیزن 2023 کے دوران متعدد سیاحتی مقامات متعارف کرائے ہیں۔ ان میں ابو خیالہ پارک، الفن سٹریٹ قابل ذکر ہیں۔
سیاح،  فنکار اور آرٹسٹ یہاں کا رخ کررہے ہیں۔ نئے سیاحتی مقامات میں المفتاح قریہ شامل ہے۔ 
الحزام سٹریٹ کی مقبولیت کے پیش نظرسعودی عرب کے مشہور گلوکار طلال مداح اور محمد عبدہ نے یہاں کنسرٹ کیا تھا جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
کنسرٹ کے موقع پر الحزام سٹریٹ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ پوری سٹریٹ وزیٹرز سے بھری تھی۔ 

شیئر: