Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوائی کے جنگلات میں آگ، سعودی اور اماراتی شہریوں کو نکلنے کی ہدایت

سعودی عرب نے سنیچر کو ہوائی میں موجود اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ’وہ جزیرے موائی کے جنگلات میں لگنے والی شدید آگ کے بعد وہاں سے نکل جائیں‘۔
سعودی شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں امریکہ میں مملکت کے سفارتخانے سے رابطہ کرنے کےلیے کہا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جزیرے کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے کئی قصبوں کو تباہ کیا ہے۔ اب تک کم ازکم 80 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی سے جاری بیان کے مطابق امریکہ میں سعودی سفارتخانے نے ہوائی میں موجود سعودی شہریوں کہا ہے کہ ’وہ جلداز جلد جزائر چھوڑ دیں اور مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ضوابط پر عمل کیا جائے‘۔
متحدہ عرب امارات نے بھی ہوائی میں اماراتی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ آگ سے متاثرہ علاقوں سے دور رہنا اور مقامی حکام کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے‘۔

شیئر: