بالی وُڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کے بعد مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
اسی سلسلے میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے بارے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ اِن دونوں میاں بیوی کی پہلی ملاقات 2005 میں ہوئی تھی۔
عالیہ بھٹ اِن دنوں اپنی نئی فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے نیٹ فلکس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی رنبیر کپور سے ملاقات 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بلیک‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
-
سپرسٹار کی زندگی جینے والی سری دیوی جن کی موت معمہ بن گئیNode ID: 787276
وہ کہتی ہیں کہ ’میں فلم میں رانی مکرجی کے بچپن کا کردار کرنے کا آڈیشن دے رہی تھی۔ مجھے فلم میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا تھا (یعنی آڈیشن ناکام رہا)۔ لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ اُدھر پہلی مرتبہ میری رنبیر کپور سے ملاقات ہوئی تھی۔‘
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی گزشتہ سال 14 اپریل کو ان کے گھر واستو میں ہوئی تھی۔
شادی کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔
شادی کے بعد اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ’راہا‘ رکھا گیا۔