Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہارنپورمیں انٹرنیٹ سروس بند،مزید ایک زخمی

سہارنپور ۔۔۔۔سہارنپورمیں دلتوں اور ٹھاکروں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ ٹھاکر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا گیاجسے فوراًمیرٹھ کے اسپتال لے جایا گیا۔ یوپی حکومت نے فساد روکنے میں ناکامی پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پی کو معطل کردیاجبکہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے لکھنؤ سے سینیئر پولیس افسران بھیجے گئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ادتیہ مشرا اس وقت سہارنپور میں ہیں۔ ا نکا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں پورے ضلع میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسلئے کیا گیا تاکہ سوشل میڈیا سے نفرت آمیز پیغامات بھیجنے کا سلسلہ بند کیا جاسکے۔دریں اثناء پولیس نے بی ایس پی ریلی کے بعد آنیوالوں پر حملوں کے الزام میں 24ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ سب کا تعلق ٹھاکروں سے ہے۔حکومت نے مرنیوالوں کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: