Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الہلال کلب کا برازیلین فٹ بال سٹار نیمار کے ساتھ ’معاہدہ‘؟

’الہلال کلب نے نیمار کو ایک سو ملین یورو سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الہلال فٹبال کلب نے برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی نیمار کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے ذرائع کے مطابق الہلال فٹبال کلب نے نیمار کے ساتھ معاہدہ کرنے کے حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
معاہدے کے متعلق الہلال کلب کے کسی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تاحال کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹار فٹبالر نیمار پیرس سینٹ جرمین سے الہلال منتقل ہوں گے جہاں دو سال کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الہلال کلب نے نیمار کو ایک سو ملین یورو سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی ہے۔
واضح رہے کہ الہلال فٹبال کلب رونالڈو کی ٹیم النصر فٹبال کلب کا حریف سمجھا جاتا ہے۔

شیئر: