سعودی محکمہ تفریحات کے حکام نے نجران میں سماجی آداب کے منافی پروگرام کے منتظمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تفریحات کے انسپکٹرز نے نجران گورنریٹ کے تعاون سے تفریحاتی پروگرام کے منتظم کے خلاف قانونی کارروائی کی۔
محکمہ تفریحات نے منتظم کا پرمٹ ضبط کرلیا اور آئندہ تفریحاتی پروگرام کے انعقاد سے روک دیا۔
محکمہ تفریحات نے انتباہ کیا کہ’ تفریحاتی پروگرام کے پرمٹ ہولڈر مقررہ قوانین و ضوابط کی پابندی کریں۔ کسی بھی پروگرام میں سماجی تہذیب کے منافی کوئی کام نہ کیا جائے۔ تفریحاتی پروگراموں میں تنوع اور معیار کا خیال رکھا جائے‘۔