Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلی 3دن درخت پر پھنسی رہی

مانچسٹر ..... سوشل میڈیا پر ایک پریشان کن وڈیو ڈالی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ 3دن سے کھائے پئے بغیر ایک بلی درخت پر پھنسی رہی اور جب ایک امدادی کارکن نے اسے بچانے کی کوشش کی تو اس نے 30فٹ اونچے درخت سے نیچے چھلانگ لگادی اور جھاڑیوں میں جاگری۔ ابھی یہ معلوم نہیں کہ بلی مری یا زخمی ہوئی۔ درخت کے مالک کو تو یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ کس کی بلی تھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے کو بھی اسے بچانے کیلئے طلب کیا گیا مگر وہ کچھ نہ کرپائے کیونکہ جیسے ہی وہ سیڑھیوں پر چڑھے بلی درخت کے اوپری حصے پر جا پہنچی اور امدادی کارکنوں سے ڈر کر اوپر چڑھتی رہی۔ بعد میں جانوروں کے تحفظ کے اداروں کے ارکان کو طلب کیا گیا۔

شیئر: