Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال سٹیڈیم میں زبردستی گھسنے والے تین افراد گرفتار 

تینوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’فٹبال سٹیڈیم میں زبردستی گھس جانے والے تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ ’سٹیڈیم میں گھسنے والے تینوں افراد کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 
تین افراد کے سٹیڈیم میں گھسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے النصر اور التعاون کے میچ کے دوران تین تماشائی دوڑتے ہوئے سٹیڈیم میں گھس رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی فیڈریشن نے سزاؤں کے لائحہ عمل میں ترامیم کی ہیں جن کے تحت ایسے کسی بھی شخص پر جو سٹیڈیم میں غیر قانونی  طریقے سے گھسنے کی کوشش کرے گا اس پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔ یہ جرمانہ اس کلب سے وصول کیا جائے گا جس کا وہ سپورٹر ہوگا۔ 

شیئر: