Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی نگراں وزیر خارجہ سے ملاقات، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک دی

دفتر خارجہ پہنچنے پر نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نواف بن سعید المالکی کا خیرمقدم کیا (فائل فوٹو: دفتر خارجہ)
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے مطابق دفتر خارجہ پہنچنے پر نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نواف بن سعید المالکی کا خیرمقدم کیا۔
نواف بن سعید المالکی نے جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور سعودی قیادت کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے قریبی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں شخصیات نے برادر ممالک کے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔

شیئر: