راولپنڈی .. لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پاکستانی حکام کے مطابق ہندوستانی فورسز کی جانب سے داغے جانے والا گولہ آزاد کشمیرضلع بھمبر کے گاوں نالی میں ایک گھر پر گرا ۔ 60 سالہ خاتون فرزند بیگم جاں بحق ہوگئی۔پاک فوج نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کاسلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا ۔کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھ گئی ۔ رواں ماہ ہندوستانی فائرنگ سے3افراد جاں بحق ہوچکے۔