الاحسا کے پرخطر پہاڑی علاقے میں لاپتہ سعودی نوجوان کی نعش مل گئی
موبائل ایک چٹان کی گہری خلیج سے برآمد ہوا ہے (فوٹ: سکرین گریب اخبار 24)
سعودی عرب کے عکاقےالاحسا میں شہری دفاع کی ٹیموں نے انتہائی پرخطر پہاڑی علاقے میں لاپتہ سعودی نوجوان کی نعش نکال لی۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی نوجوان کے چچا عایش الکویتی نے بتایا ایک ایپلیکیشن کے سنیپ شاٹس سے مقام کی نشاندہی کی گئی تھی۔
سول ڈیفنس کی ریسکیو ٹیمیں اہل خانہ سے گمشدگی کی رپورٹ ملنے کے بعد ان سنیپ شاٹس کی مدد سے اس مقام کا تعین کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ لاپتہ سعودی نوجوان العقیر بیچ کے قریب دیکھا گیا پھر الحلیلہ قصبے تک پہنچا اور آخری مناظر پہاڑی علاقے کے تھے۔
سعودی نوجوان پر خطر پہاڑی علاقے میں گر کر ہلاک ہوا۔
عایش الکویتی نے اپنے بھتیجے کی موت پر رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان ہی نہیں بلکہ پورا علاقہ اس کی موت پر دکھی ہے۔
عایش الکویتی کا کہنا ہے کہ میرے بھتیجے کا موبائل ایک چٹان کی گہری خلیج سے برآمد ہوا ہے۔
بتایا جاتا ہے سعودی نوجوان ہائیکنگ کی تربیت حاصل کیے ہوئے تھا۔ اسے اس حوالے سے ماہر مانا جاتا تھا۔