Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہاڑی ڈھلان میں گرکر زخمی ہونے والے درانداز کو بچالیا گیا

’مذکورہ شخص یمنی تارک وطن ہے اور غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہاہے کہ جازان کے سرحدی پہاڑی علاقے میں ایک درانداز کو بچالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ درانداز سنگلاخ پہاڑی راستے عبور کرتے ہوئے ڈھلانوں میں گر گیا تھا۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص پہاڑی ڈھلانوں میں گر کر زخمی ہوگیا ہے جسے بچانے کے لیے خصوصی ٹیم جائے وقوعہ روانہ کردی گئی‘۔
’وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ وہ کافی زخمی ہے جبکہ گرنے کی وجہ سے مختلف حصوں سے ہڈیاں بھی متاثر ہوئی ہیں‘۔
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص یمنی تارک وطن ہے اور غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکور درانداز کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کیس متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: