Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگر پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تو کیا ہوگا؟

اگر یہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو اس سے اتنا نقصان نہیں ہوگا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج میچ سری لنکا کے شہر پالیکیلے میں جاری ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
دونوں روایتی حریفوں کے درمیان اس میچ میں جہاں کرکٹ مداحوں کے دِلوں کی دھڑکنیں اوپر نیچے ہو رہی ہیں وہیں بارش بھی بار بار میچ کا مزہ خراب کر رہی ہے۔
بار بار بارش کے باعث شائقینِ کرکٹ کے دماغ میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ اگر روایتی حریفوں کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہو جاتا ہے تو پھر اِس کا کیا نتیجہ نکلے گا؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔
 

اگر دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ (فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس)

اس ایک پوائنٹ کے بعد پاکستان ٹیم سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کر جائے گا تاہم انڈیا کو نیپال کے خلاف ہر صورت میں میچ جیت حاصل کرنا ہوگی۔
اگر یہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو اس سے اتنا نقصان نہیں ہوگا کیونکہ اگر انڈیا نیپال سے جیت جاتا ہے تو دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ پھر سے سپرفور مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔

شیئر: