Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے ہسپتال میں سات سالہ بچے کی ناک میں پھنسا سکہ نکال لیا گیا

 آپریشن کے بغیر ناک میں پھنسا سکہ نکالنے میں کامیابی حاصل کی (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں حرا جنرل ہسپتال کے طبی عملے نے سات سالہ بچے کی ناک سے سکہ نکال کر اسے مشکل سے بچالیا۔ 
العربیہ چینل کے مطابق  ایک بچے کو ایمرجنسی وارڈ لایا گیا۔ اس کے ایکسرے کیے گئے تو پتہ چلا کہ اس کی ناک میں کوئی چیز اٹکی ہوئی ہے۔ 
میڈیکل ٹیم نے بچے کی زندگی بچانے کے لیے متعدد کوششیں کیں بعد ازاں آپریشن کے بغیر اس کی ناک میں پھنسا سکہ نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی
 یہ تمام کارروائی 20 منٹ میں مکمل ہوگئی۔ بچے کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ 
یاد رہے کہ حرا جنرل ہسپتال ایمرجنسی وارڈ اس سے قبل اس طرح کے کئی کیسز نمٹا چکا ہے۔
ناک یا منہ میں سکہ  پھنس جانے  سے پیدا ہونے والے مسائل بچوں کو عام طور پر پیش آتے رہتے ہیں۔
حرا جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے والدین  خصوصا ماؤں سے اپیل کی کہ وہ بچوں پر نظر رکھیں اور چھوٹی یا نوکیلی اشیا ان کی دسترس سے دور رکھیں۔ 

شیئر: