Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی افواج کی مصر میں مشترکہ مشقوں میں شرکت

مشترکہ مشقوں میں سعودی عرب سمیت34 ممالک کے فوجی دستے شریک ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کی مسلح افواج  مصر میں 34 ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں مصروف ہے ۔
مصر کے محمد نجیب  آرمی بیس میں  ’چمکدار ستارہ  2023‘ کے عنوان سے  مشقیں شروع کی گئی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق  وزارت دفاع نے مشقوں کے حوالے سے ایک وڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے  جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی مسلح افواج کے دستے  بری، بحری اور فضائی  مشقیں کررہے ہیں۔ 
مسلح افواج کے ماتحت ٹریننگ ادارے کے سربراہ  میجر جنرل عادل البلوی نے  بتایا کہ سعودی افواج اندرون و بیرون ملک  فوجی ٹریننگ کے حوالے سے 2023-2024 کے لیے مکمل ٹریننگ پلان تیار کیے ہوئے ہیں۔ 
البلوی نے توجہ دلائی کہ مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد تجربات کا تبادلہ اور شریک افواج کے درمیان مشترکہ آپریشن میں یکجہتی پیدا کرنا  ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے مشقوں کی وڈیو بھی جاری کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)

یہ  کثیر المقاصد پروگرام ہے اس کے تحت فوجی آپریشن کی اصطلاحات میں یکسانیت پیدا کرنا، شریک فوجی دستوں کی مہارتیں چمکانا، دہشت گردی اور گوریلا جنگ کے انسداد کے آپریشن  کرنا، لاجسٹک امدادی آپریشن کی منصوبہ بندی کرنا، محاذ جنگ سے زخمی فوجیوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے نکالنا، سمندری امن کا  استحکام اور دہشت گردی کے انسداد کی ٹریننگ نیز نئے عسکری طور طریقے اپنانے میں کمال پیدا کرنا ہے۔ 

شیئر: