اسلام آباد... وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ حسین نواز کو نوٹس اور سوالنامہ بھیج کر ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ حسین نوا ز نے جے ٹی آئی کے2 ارکان پر اعتراضات کر رکھے ہیں۔ سپریم کورٹ پیر کو سماعت کرے گی۔حسین نواز کا موقف ہے کہ جے آئی ٹی کے2 ممبران بلال رسول اور عامر عزیز کی سیاسی وابستگیاں ہیں۔ ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول پی ٹی آئی کے بانی رہنماوں میں سے ہیں جبکہ عامر عزیز مشرف دور میں حدیبیہ پیپلز ملز تحقیقاتی ٹیم کا حصہ رہے۔