شہزادہ فیصل بن فرحان کی قاہرہ میں شام ، مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
ملاقاتوں میں مشترکہ تشویش کے کئی امور پر بھی زیر غور آئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو قاہرہ میں وزارتی رابطہ گروپ برائے شام کے اجلاس کے دوران مصر، شام اور اردن کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مصری ہم منصب سامح شکری سے ملاقات میں دونوں برادرانہ ملکوں کے مضبوط تعلقات اور مشترکہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں دو طرفہ کام بڑھانے کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے علاوہ دونوں ملکوں کے لیے تشویش کے کئی امور اور مشترکہ مفادات پر بھی بات چیت کی گئی۔
شہزدہ فیصل بن فرحان اور شام کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فیصل المقداد کی ملاقات میں شام اورعلاقے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبالہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مشترکہ تشویش کے کئی امور پر بھی زیر غور آئے۔
سعودی وزیر خاجہ نے قاہرہ میں اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے بھی ملاقات کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ تعاون کے تمام شعبوں میں دونوں ملکوں اور برادر عوام کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ملکوں کے لیے تشویش کے امور اور مشترکہ مفادات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انڈرسیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی، مصر میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ بن احمد نقلی اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔