Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکشی بچہ جس نے زلزلے میں اپنی ماں، دادی اور بہن بھائی کھو دیے

بچے کا کہنا ہے ’زلزلے میں اس کے والد، چچا اور دادا زندہ بچے ہیں‘( فوٹو: سکرین گریب)
مراکش میں آنے والے زلزلے کے باعث تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
العربیہ نیٹ  کے مطابق مراکش میں آنے والے زلزلے کی مثال گزشتہ ساٹھ برس میں نہیں ملتی۔ اب تک دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے جبکہ پہاڑی علاقوں کے دامن میں آباد علاقے تباہ ہوگئے۔
 ایسے واقعات، دل دہلا دینے والے مناظر اور کہانیاں سامنے آرہی ہیں جنہیں دیکھ کر اور سن کر دل خون کے آنسو بہا رہا ہے۔ 
سوشل میڈیا پر ایک مراکشی بچے کی وڈیو وائرل ہے جو زلزلے کے دوران زندہ بچ گیا تاہم اس نے اپنی ماں، دادی اور بہن بھائی کھو دیے۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے مراکشی بچے کے معصوم چہرے پر خون جما ہوا تھا اور وہ اپنے پیاروں محرومی کا ذکر انتہائی دکھ سے کرررپا تھا۔
بچے کا کہنا ہے کہ ’زلزلے میں اس کے والد، چچا اور دادا زندہ بچے ہیں‘۔ 
سرکاری ٹی وی کی رپورٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تاریخی اور سیاحتی شہر مراکش میں لوگوں نے رات سڑکوں پر گزاری۔
12ویں صدی میں تعمیر ہونے والی مشہور جامعہ مسجد الکتبیہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس کا 69 میٹر (226 فٹ) کا مینار ’مراکش کی چھت‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مراکش شہر کے سرخ دیواریں اور یہ مسجد یونسیکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں۔

شیئر: