Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان،افغانستان اور چین تعاون پر متفق

بیجنگ...چین ، افغانستان اور پاکستان عملی تعاون مذاکرات کا پہلا دور بیجنگ میں ہوا ۔دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال اور عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کیاگیا۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل منصور احمد خان ،چین کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ژیو کیون اور افغانستان کی وزارت خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل نے مشترکہ طور پر مذاکرات کی صدارت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ افغانستان اور خطے میں امن ، استحکام اور ترقی کیلئے پاکستان ، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی تعاون ناگزیر ہے۔تینوں ممالک نے پاک چین اقتصادی راہداری اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے اس کے فوائد کی تعریف کی۔ اجلاس میںایک خطہ سڑک منصوبے کے لائحہ عمل کے تحت باہمی فوائد او ر علاقائی اقتصادی استحکام کے فروغ کی غرض سے مختلف شعبوں میں عملی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ چین اور پاکستان نے بنیادی ڈھانچے، توانائی، تعلیم، صحت، زراعت، انسانی وسائل کی تربیت کے شعبوں اور افغانستان کی ضروریات پر مبنی استعداد کار بڑھانے کیلئے سہ فریقی تعاون کے مواقع کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا۔

 

شیئر: