Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پکڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

شاہراہوں پر خفیہ پٹرولنگ دستے اپنے فرائض انجام دیں گے (فوٹو: المدینہ اخبار)
سعودی روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ’ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے اور شاہراہوں پر منفی پوائنٹ ریکارڈ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جاائے گی‘۔ 
روڈ سیکیورٹی فورس نے ٹوئٹر(ایکس) پربیان میں کہا کہ’ شاہراہوں پر خفیہ پٹرولنگ دستے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے فرائض انجام دیں گے‘۔
سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ’ قومی تقریبات، ہفتہ وار تعطیلات اور خاص طور پرمختلف سیزن میں ٹریفک حادثات کو روکنے اور ہلاکتوں سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی‘۔ 

شیئر: