Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کار سسٹم کے تحت سات ٹریفک خلاف ورزیوں کی نگرانی

امن عامہ کے ڈائریکٹر نے گزشتہ ہفتے خود کار نگرانی سسٹم کا افتتاح کیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کی جانب سے خو دکار سسٹم کے تحت سات خلاف ورزیوں کی نگرانی کا آغاز آج اتوار سے کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی نے گزشتہ ہفتے عوامی سلامتی پر اثر انداز ہونے والی سات ٹریفک خلاف ورزیوں کی خود کار نگرانی کے نظام کا افتتاح کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ’چار جون 2023 سے خود کار سسٹم کے تحت خلاف ورزیوں کی نگرانی کا آغاز کیا جائے گا۔’
عاجل نیوز کے مطابق جن سات خلاف ورزیوں کو خود کار چالان سسٹم میں فیڈ کیا گیا ہے ان میں ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کومخصوص ٹریک کے علاوہ عام ٹریک پر چلانا بھی شامل ہے۔
رات کے وقت یا خراب موسم میں جب روشنی مناسب نہ ہو تو ایسی صورت میں گاڑی کی لائٹس بند رکھنا، ٹوٹی ہوئی یا غیر واضح نمبرپلیٹ والی گاڑی کو چلانا، روڈ ٹریک کی خلاف ورزی کرنا، غلط پارکنگ کرنا یعنی پارکنگ کے علاوہ روڈ پر گاڑی کھڑی کرنا یا مخصوص افراد کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنا بھی خلاف ورزیوں میں شمار کیا جائے گا۔
ہائی ویز پر لوڈنگ گاڑیوں کا وزن کرائے بغیر گزرجانا اور ٹریک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روڈ سائیڈوں (ایمرجنسی کے لیے مخصوص ٹریک) یا فٹ پاتھ پرگاڑی چلانا شامل ہے۔ 
ان سات خلاف ورزیوں پر اس سے قبل خود کارسسٹم سے چالان نہیں ہوتے تھے جن پر اتوار سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ 
واضح رہے اس سے قبل خود کارسٹسم سے ہونے والے چالان میں سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنا  ٹریفک سنگل کی خلاف ورزی اورمقررہ رفتار سے زیادہ پر گاڑی چلانا شامل تھا۔ 

شیئر: