Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کی ناروے اور سویڈن میں قرآن جلانے کے واقعات کی مذمت

ڈنمارک اور سویڈن میں جولائی کے دوران کئی احتجاج ہوئے جس کے دوران قرآن کے نسخے جلائے گئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے والکر ٹرک نے یورپ میں قرآن جلانے کے واقعات کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے انسانی وقار کو محفوظ کرنے پر زور دیا۔
عرب نیوز کے مطابق والکر ٹرک کا بیان اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کونسل کے 54 ویں سیشن کے جنیوا میں افتتاحی سیشن میں سامنے آیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے دوران 6 اکتوبر کو قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات پر غور کیا جائے گا۔
ڈنمارک اور سویڈن میں جولائی کے دوران کئی احتجاج ہوئے جس کے دوران قرآن کے نسخے جلائے گئے۔
ان واقعات کے دنیا کے مسلمان ممالک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
مختلف مسلم ممالک نے ان ممالک پر زور دیا تھا کہ قرآن جلانے پر پابندی عائد کی جائے۔
اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں انسانی حقوق کے کئی دیگر ایشوز پر بھی غور و خوص کرے گی۔  

شیئر: