جنرل اتھارٹی برائے سروے اور جغرافیائی معلومات نے سعودی عرب کی مسلمہ بین الاقوامی سرحدوں کا سرکاری نقشہ جاری کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے سروے اور جغرافیائی معلومات بین الاقوامی سرحدوں کے نقشے کے حوالے سے مملکت کا قومی ادارہ ہے۔
یہی ادارہ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر، ذرائع ابلاغ، اکیڈمی اور متعلقہ شخصیات کو نقشہ فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔
سعودی عرب کی مسلمہ بین الاقوامی سرحدوں کا نقشہ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں جاری کیا گیا ۔ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ڈیجیٹل نقشہ موجود ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری نقشے اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ یہ نقشے مختلف سائز کے ہیں اور مختلف مقاصد کے لیے الگ حجم اور شکل میں دستیاب ہیں۔