مکہ مکرمہ.... شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری امسال بھی حرم مکی شریف میں تراویح کی امامت کریں گے۔ ایوان شاہی نے منظوری دیدی ہے۔ شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری تیسرے سال کے لئے حرم مکی شریف میں تراویح اور قیام کی امامت کریں گے۔ منظوری پر شیخ الدوسری نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا شکریہ ادا کیا۔