Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب جدہ میں ’حافلہ‘ کے ذریعے دو ریال میں سفر ہوتا تھا

حافلہ (کوسٹر) جدہ میں مختلف روٹس پر چلتی تھیں (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سٹی ٹرانسپورٹ سروس ’خط البلدۃ‘ کے نام سے کئی برس تک جاری رہی ہے۔
جدہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے چلنے والی کوسٹرز جنہیں ’حافلہ‘ اور ’خط‘ کے نام سے جانا جاتا تھا کے ذریعے بیشتر مقیم غیر ملکی سفر کرتے تھے۔ حافلہ (کوسٹر) جدہ میں مختلف روٹس پر چلتی تھیں اور ان کا کرایہ 2  ریال مقرر تھا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مملکت میں ٹرانسپورٹ کے جدید وسائل  متعارف ہونا شروع ہوئے تو خط البلدۃ کے نام سے معروف سٹی ٹرانسپورٹ سروس کی بسیں نظروں سے اوجھل ہونے لگیں۔ 
مزید پڑھیں
سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت میں لاجسٹک کمیٹی کے رکن اور مکہ چیمبر آف کامرس میں ٹرانسپورٹ کمیٹی کے رکن ماھر الرویزن نے بتایا کہ حج موسم میں سعودی شہری کوسٹرز پر انحصار کیا کرتے تھے۔ 
انہوں نے کہا کہ ’مملکت کے شہروں میں ٹرانسپورٹ کی دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں آئی ہیں۔ 1978 میں سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی ’ساپٹکو‘ قائم ہوئی۔ اس کی بسیں شہروں کے اندر بھی چلتی ہیں اور ایک شہر سے دوسرے شہر کے لیے بھی مہیا ہیں‘۔ 
 ’ پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں متعدد تبدیلیاں آئیں گی۔ اس سے ٹرانسپورٹ کے سٹراٹیجک اہداف حاصل ہوں گے‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی کابینہ نے 31 اکتوبر2017 کو خط البلدۃ کے نام سے معروف سٹی ٹرانسپورٹ  سروس معطل کردی تھی اور اس کی جگہ ریاض او جدہ میں نئی پبلک ٹرانسپورٹ سروس متعارف کرائی تھی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: