Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسک کے ذریعہ عمرہ پیکیج خریدنے پر سہولتیں

’نسک میں 9 مختلف زبانوں میں رہنمائی کے علاوہ عمرہ کمپنیوں سے براہ راست بات چیت کی سہولت ملتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نسک ویب سائٹ کے ذریعہ عمرہ پیکیج خریدنے والوں کو متعدد سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نسک ایپ اور ویب سائٹ میں حرمین شریفین کے قریب ہوٹلوں کی تفصیلات ملتی ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نسک میں 9 مختلف زبانوں میں رہنمائی اور براہ راست ذمہ داروں سے بات کی سہولت فراہم کی جاتی ہے‘۔
’عمرہ کمپنیوں سے براہ راست رابطے کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اسلامی تاریخی مقامات کی تفصیلات بھی فراہم کی جاتی ہیں‘۔
وزارت نے عمرہ کے خواہشمندوں کو ہدایت کی ہے کہ نسک کے ذریعہ ہی اپنے لیے مناسب عمرہ پیکیج بک کرائیں۔

شیئر: