انڈیا سری لنکا کو 41 رنز سے ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں
انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادو نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں انڈیا نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
انڈیا کی طرف سے دیے گئے 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے ونتھ ولالاج ناقابل شکست 42 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔
دھننجایا ڈی سلوا نے 41، چاریتھ اسالانکا 22 اور کشال مینڈس 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادو نے چار، رویندر جڈیجہ اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔
قبل ازیں انڈیا نے سری لنکا کو جیت کے لیے 214 رنز کا ہدف دیا تھا۔
انڈین ٹیم 50 ویں اوور میں 213 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، کپتان روہت شرما 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انڈیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انڈین بیٹرز سری لنکن سپنرز کے آگے بے بس نظر آئے اور تمام 10 وکٹیں سپنرز کے نام رہیں۔
اوپنر شبمن گل 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویراٹ کوہلی تین، کپتان روہت شرما 53 رنز اور کے ایل راہل 39 بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ایشان کِشن نے 33 رنز بنائے۔
ایشیا کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم کے اسپنرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں اُڑائیں۔
سری لنکا کی جانب سے نوجوان اسپنر دونتھ ولالاج نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسپنر اسا لنکا نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنر مہیش ٹھکشنا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پوری انڈین ٹیم ون ڈے میچ میں سپنرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئی۔