Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 155 ججوں کی ترقی اور تقرر کا شاہی فرمان

وزیر انصاف کا کہنا ہے نئے فرمان سے عدالتی عمل میں مزید بہتری آئے گی( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مختلف درجوں کے 155 ججوں کی ترقی  اور تقررکا فرمان جاری کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جو اعلی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ’ ترقی اور تقرر کے نئے فرمان سے عدالتی عمل میں مزید بہتری آئے گی‘۔ 
انہوں نے سعودی عرب میں عدل و انصاف کےلیے کیے جانے والے اقدامات پر سعودی قیادت کی تعریف کی۔

شیئر: