Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی شہری نے 50 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیتنے کے بعد اہلیہ کے لیے ’تربوز‘ خریدا

مسٹر بڈ ٹی نے لاٹری جیتنے کے بعد پہلا کام اپنی بیوی کے لیے تربوز اور پھول خریدنے کا کیا۔ (فوٹو: یاہو نیوز)
ایک 77 سالہ امریکی شہری نے گذشتہ ہفتے 50 لاکھ ڈالر کا انعام جیتا اور سب سے پہلے انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے تربوز اور پھول خریدنے کا فیصلہ کیا۔
امریکہ کی ریاست کولوراڈو کے رہائشی نے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی لاٹری جیتی تاہم اس کی خاص بات یہ ہے کہ انعام جیتنے کے بعد اتنی بڑی رقم میں سے سب سے پہلے انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے پھول اور تربوز خرید لیا۔
کولوراڈو لاٹری کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق مونٹروز کے رہائشی 77 سالہ بڈ ٹی 50 لاکھ ڈالر کے کولوراڈو ’لوٹو پلس جیک پاٹ‘ کے خوش قسمت فاتح کے طور پر سامنے آئے۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ مسٹر بڈ ریٹائر ہو چکے ہیں اور  اپنے ’گولڈن ریٹریور‘ کتے اوگی کے ساتھ  بیک پیکنگ ٹرپ پر تھے۔
جب وہ اپنے سفر سے واپس آئے تو انہوں نے ویب سائٹ پر اپنا ٹکٹ چیک کیا اور سوچا شاید یہ کوئی غلطی ہوگی کہ ان کا نام جیتنے والوں کی فہرست میں آ گیا ہے۔
 مسٹر بڈ 77 برس کی عمر میں بھی ہائیکنگ کے شوقین ہیں۔ مسٹر بڈ کو سائیکل چلانا اور ٹینس کھیلنا بہت  پسند ہے۔ بڈ ٹی اور ان کی اہلیہ ہر سال چھ ماہ ایریزونا اور چھ ماہ کولوراڈو میں گزارتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’کولوراڈو دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے۔‘
مسٹر بڈ نے مونٹروز میں ہینگن ٹری ٹریول پلازہ سے اپنا ٹکٹ خریدا اور ڈالر 2,533,520 کا آپشن منتخب کیا تھا۔
 جیتنے کے بعد ان کا پہلا قدم تربوز اور اپنی بیوی کے پھول خریدنا تھا۔
مسٹر بڈ اور ان کی اہلیہ امریکہ میں عام سی زندگی گزار رہے تھے۔ مگر اب وہ خوش ہیں کہ ان کو اپنی سرجری کے دوران مالی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
اب وہ اپنی دولت کا ایک حصہ خیراتی کاموں کے لیے خرچ کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

شیئر: