’جزیرہ مرمر’ محرقات‘ گروپ کے جزیروں میں سے ایک ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
مکہ مکرمہ ریجن میں اللیث کے جزائر بحیرہ احمر کا انمول قدرتی خزانہ ہیں۔ یہ جزائر سمندر کے شمالی اور جنوبی ساحلوں کے بالمقابل موتیوں کی طرح بکھرے نظر آتے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اللیث کے جزیرے پہاڑوں، مونگوں کی بستیوں اور پرکشش بھڑکیلے قدرتی مناظر کے باعث بحیرہ احمر کے منظم ترین جزیرے مانے جاتے ہیں۔
جزیرہ ’مرمر‘ مکہ مکرمہ کے جنوبی ساحل کے بالمقابل واقع جزائر کے ماحولیاتی تنوع کی روشن مثال ہے۔
یہاں نقل مکانی کرکے آنے والے پرندے اور سمندری مخلوقات کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ ڈولفنز میں سیاحوں اور غوطہ خوروں کے لیے بڑی کشش ہے۔
یہاں آنے والے سیاح سمندر میں جاکر ڈولفنز کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے ہیں۔
جزیرہ مرمر کے ساحل بحیرہ احمر میں انواع و اقسام کے مینڈکوں کا قدرتی مسکن ہے۔
جزیرہ مرمر منفرد شکل و صورت کے قدرتی مناظر سے مالا مال ہے۔
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل کا کہنا ہے کہ ’جزیرہ مرمر ’محرقات‘ گروپ کے جزیروں میں سے ایک ہے یہاں الظھرۃ، الجدیل اور مطاط جزیرے بھی ہیں۔‘
ابا الخیل نے بتایا کہ ’یہ چھوٹا سا جزیرہ اور لمبوترا ہے۔ شمال مشرق سے لے کر جنوب مغرب تک چلا گیا ہے۔ یہ مونگوں کی بستی پر واقع ہے۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’یہ بستی ہر جانب سے جزیرے کا احاطہ کیے ہوئے ہے یہاں 350 میٹر گہرے سمندری پوائنٹس بھی ہیں۔‘
ابا الخیل نے بتایا کہ ’جزیرے کی سطح ہموار ریت والے ساحل پر مشتمل ہے جہاں سمندری پودے اگے ہوئے ہیں۔ فیروزی رنگ کے سمندری پانی، پرکشش مونگوں اور دلکش سفید ریت سے پورا علاقہ آراستہ ہے۔‘ُ
ابا الخیل کا کہنا تھا کہ ’جزیرہ مرمر شدید ڈھلوان والے مونگوں کے پہاڑ کے دامن میں واقع ہے۔‘
سروے بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’جزیرہ اللیث شہر کے جنوب مغرب میں 25.4 سمندری میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ سو کلومیٹر ہے۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں