سعودی پریس ایجنسی واس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ تعیناتی عوام اور میڈیا کے ساتھ مضبوط مواصلاتی چینلز قائم کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عزم کی عکاسی ہے۔
ابتسام کی اہم ذمہ داریوں میں سرکاری ذرائع کو درست معلومات اور اعدادوشمار فراہم کرنے کے علاوہ شفافیت کو فروغ دینے اور اتھارٹی کی کامیابیوں، اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں معلومات تک رسائی کی سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔
ابتسام الشہری میڈیا، تعلیم و تربیت اور منصوبہ بندی کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔
قبل ازیں ابتسام الشہری اگست 2019 سے مملکت میں وزارت تعلیم کی ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ سعودی عرب میں عوامی تعلیم کے لیے اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔
ابتسام الشہری انگلش لینگویج کی استاد کے طور پر تقریباً 20 سال کا تجربہ رکھتی ہیں، انہوں نے کنڈرگارٹن سے یونیورسٹی تک تمام سطحوں کی تعلیم کا احاطہ کرتے ہوئے کئی سرکاری اور نجی اداروں میں ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
ابتسام الشہری نے تعلیمی کیرئیر میں عربین گلف یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور ایجوکیشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
سعودی وزارت تعلیم نے ابتسام کو امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکالرشپ کے لیے منتخب کیا۔
الشہری کئی بین الاقوامی کانفرنسوں اور تعلیمی حکمت عملی پر خصوصی فورمز میں شرکت کرتی رہی ہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں